اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی کر دی،درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پرسول جج قدرت اللہ نے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔کیس کے گواہ محمد لطیف آج گواہ قلمبند کروانے کے لیے عدم دستیاب تھے۔5 دسمبر کو گواہ محمد لطیف اپنا بیان سول عدالت میں قلمبند کروائیں گے۔