ماسکو (نیٹ نیوز ) یوکرین سے متعلق خطرات کے پیش نظر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔