فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر55.1 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 17098 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 11027 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں ٹرکوں کی پیداوارمیںسالانہ بنیادوں پر52.9 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 597 یونٹس ٹرکوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1267 یونٹس تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اس مدت میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر42 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں کے 6797 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11712 یونٹس تھی۔