چمن (نمائندہ خصوصی) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 30 نومبر کو 1600 افغان شہریوں کی وطن واپسی ، 373 مرد، 362 خواتین اور 865 بچے شامل ، 52 گاڑیوں میں 362 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، کل تعداد 3 لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کر گئی حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ، 30 نومبر کو 1600 افغان شہریوں کی اپنے ون واپسی ہوئی ، جن میں 373 مرد، 362 خواتین اور 865 بچے شامل ہیں ، افغانستان روانگی کے لیے 52 گاڑیوں میں 362 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ، گذشتہ روز تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 3لاکھ 98 ہزار 536 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔