اسلام آباد( کورٹ رپورٹر) فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے معاملے میں نگران وزیر اور سابق سیکرٹری ٹو پی ایم فواد حسن فواد کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق دھرنا کمیشن 5 دسمبر کو فواد حسن فواد کا بیان ریکارڈ کرے گا، انہوں نے 22 نومبر 2017ءکے اجلاس کے منٹس درج کیے تھے۔ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کے دوران پولیس اور انتظامیہ عملی طور پر فواد حسن فواد کو رپورٹ کر رہی تھی۔اس معاملے سے متعلق ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، کمیشن نے تحقیقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کو 4 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا جس میں 32 کے قریب سوالات تھے۔