لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کر دیں، قیادت کی منظوری کے بعد پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز 2 دسمبر سے 19دسمبر تک 14روز تک جاری رہیں گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی پہلی میٹنگ آج ( ہفتہ )2دسمبر کو سرگودھا ڈویژن سے شروع ہوگی، 3دسمبر کو راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے، 6دسمبر خیبر پختوانخواہ کے ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن ،7دسمبر کو صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویو منعقد ہوں گے، 8دسمبر کوبہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن ،9دسمبر کوملتان ڈویژن ،11دسمبر کوساہیوال ڈویژن ،12دسمبر کوفیصل آباد ڈویژن ،13دسمبر کو گوجرانوالہ ڈویژن،14دسمبر کو لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب اور قصور سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔15دسمبر کو لاہور سٹی ڈویژن ،16دسمبر کو صوبہ سندھ ،18دسمبر کومخصوص نشستوں پر خواہشمند امیدواروں جبکہ 19دسمبر کو خیبر پختوانخواہ کی دیگر ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔ذرائع کے مطابق انٹر ویوز کے بعد پارلیمانی بورڈ سفارشات مرتب کر کے قیادت کو ارسال کرے گا۔