کراچی ( نمائندہ خصوصی)نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی اک آیک اور کارنامہ ۔کراچی کے نوجوان کی ایک ساتھ تین مائیں بنا دی عمر رضا نامی لڑکے کی والدہ نے نادرا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق ان کے 17 سالہ بیٹے کی تین مائیں ہیں۔نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے، نادرا ریکارڈ میں ایک جگہ عمر رضا کی دادی اس کی ماں ہے تو دوسری جگہ سوتیلی ماں کو والدہ دکھایا گیا ہے۔عمر رضا کی سگی والدہ صدف کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کر لیا ہے –