کراچی (نمائندہ خصوصی) ۔نگران وفاقی وزیر ریلویز ، کمیونیکیشن ، میری ٹائم افیئر کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ کی نگران صوبائی وزیر روینیو ، انڈسٹریز و کامرس محمد یونس ڈاگھا سے ان کی دفتر مین ملاقات کی ۔ملا قا ت میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بندرگاہوں پر صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر بھی بات ہوئی۔نگران وفاقی وزیر کیپٹن (ر) شاہد اشرف تارڑ نے صنعتکاروں کو سہولت فراہم کرنے اور بحری امور کے صنعتکاروں کے مسائل کو ترجحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کےلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ نگراں صوبا ئی وزیر صنعت سندھ محمد یونس ڈاگھا نے مینگروز کی افزائش اور توجہ دینے کی تجویز دی ۔اس مو قع پر نگران صوبا ئی وزیر صنعت نے فشر مین کے لائسنس جاری کرنے کے لئے سفارش بھی کی۔