لاڑکانہ( عاشق پٹھان سے)جمعیت علماء اسلام کی جانب سے لاڑکانہ میں شہید اسلام طوفان الاقصی کانفرنس کا انعقاد فلسطین سے حماس رہنما، جے یو آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت سمیت ن لیگ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے رہنمائوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی اسی میدان میں اسی عنوان سے اجتماع سے خطاب کیا ہے ہر اجتماع سے توقع کی ہے کہ یہ صرف سندھ نہیں پاکستان کی سیاست میں تبدیلی لائے گا 75 سال تک اس ملک میں غلط قیادت کو منتخب کیا گیا اب مستقبل سنوارنا ہوگا آج کے اجتماع میں صرف شھید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو خراج عقیدت پیش نہیں کر رہے بلکہ پاکستان کی سرزمین سے غزہ کے مجاہدوں کو بھی پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ انکے ساتھ ہے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے ساتھ ہے فلسطین کی تائید میں مطالبے کیے جاتے ہیں کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرو ہم نے 15 سال سے کیا ہوا ہے آج فتنہ مکافات عمل کا شکار ہے اور کبھی سر نہیں اٹھائے گا یہ ملک پاکستان کے عوام اور حق داروں کا ہے، ہم اب کبھی اس فتنے کو پاکستان پر مسلط ہونے نہیں دیں گے جب جنرل مشرف نے نیب بنایا ہم نے تب ہی کہا تھا یہ سیاسی انتقام کا ادارہ ہے جب 18 ویں ترمیم ہو رہی تھی میں نے تب بھی پارلیمنٹ میں کہا نیب کو ختم کرو کل نیب نے کہا نواز شریف کے خلاف ہم نے سپریم کورٹ کے کہنے پر کیس دائر کیا ہمارے پاس تو کوئی ثبوت نہیں نیب کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، قوم کو کہتا ہوں کبھی ہم فقیروں کی بھی مان لیا کرو ہم نے پہلے کہا تھا یہ یہودی ایجنٹ کو لایا جارہا ہے ایک دن کہے گا اسرائیل کو تسلیم کر لو عرب دنیا سے مخاطب ہو کر کہہ رہا ہوں آج وہاں کے یتیم بچوں اور مائوں بہنوں نہتے نوجوانوں کا خون تمہیں بلا رہا ہے غزہ کے یتیم پکار رہے ہیں کہ عرب دنیا کیسے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کر سکتی ہے ہمارے اجتماعات میں عوامی سیلاب عوام کی رائے کو قائم کر رہا ہے 2018 میں تم نے دھاندھلی کی عوام کی رائے کو چوری کیا اس وقت کچھ جرنیل اس یہودی ایجنٹ کے ساتھ تھے ہم نے انکو بھی چیلنج کیا تھا ہمارے وطن عزیز میں نوجوانوں اور قوم کو گمراہ کیا گیا نوجوانوں کو مغربی تہذیب کا لباس پہنا دیا گیا پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے یہاں اسلام کے علاوہ کوئی تہذیب نہیں چلے گی م تم نے پاکستان کو سیکیولر شناخت دینے کی کوشش کی یہ ملک کلمہ کے نام پر بنا ہے اور یہی شناخت رہے گی یہ ہمارا مذاق اڑاتے تھے کہ یہ بارواں کھلاڑی ہے اب کون ہے بارواں کھلاڑی؟ اب ہاتھ میں بلا نہیں بلی ہے جو بہک گئے ہیں انہیں راستے پر لانا ہے، وہ ملک میں تبدیلی نہیں لایا تمہیں تبدیل کردیا نہ تمہارے اندر نہ کوئی اسلام اور نہ کوئی پاکستان کی علامت نظر آ رہی ہے اپنے اندر جھانکو ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا معقف پیش کرتے ہیں ہم الیکشن لڑنا چاہتے ہیں 2018 میں سب سے پہلے الیکشن دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ ہم نے کیا تھا لیکن الیکشن کا ماحول بھی تو ہو کہ ایک امیدوار آزادی سے انتخابی مہم چلا سکے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور الیکشن کمیشن کو سوچنا پڑے گا دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے والے بتائیں کیا ہم نے دہشتگردی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہمیں الیکشن چاہئیے لیکن الیکشن کے لیے پر امن ماحول بھی چاہئیے پاکستان کو اگر ایک پر امن ریاست نہیں بنایا جاتا تو خوشحالی نہیں آئے گی سندھ کی سیاست اور ملک کی سیاست کو آپنے بدلنا ہے یہی پیغام ہے جلسے سے حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظوہر، ن لیگ کے صوبائی صدر بشیر میمن، ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی سید وسیم حسین، جی ڈی اے کے مرکزی سیکرٹری جنرل صفدر عباسی سمیت جے یو آئی کے صوبائی اور مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا