کراچی ( نمائندہ خصوصی )کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کے خلاف صدر الیکٹرونکس مارکیٹ میں احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر موبائل فون مارکیٹس اور دیگر دکانوں کے مالکان سڑک پر آگئے جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
احتجاجی دکانداروں نے کہا کہ انرجی ایمرجنسی کی وجہ سے کراچی کی مارکیٹوں میں کام محدود ہے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ کام کے اوقات میں بھی کئی کئی بار بجلی منقطع ہو رہی ہے۔