لاہور (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افسوس ہے 10 سال خیبر پختونخوا ترقی سے محروم رہا، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا توخیبر پختونخوا کی ترقی کے سفر کو پھر شروع کریں گے۔شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام سے ملاقات میں کیا۔شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام کی ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے موقع دیا توخیبر پختونخوا کی ترقی کے سفر کو پھر شروع کریں گے۔ا±نہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال خیبر پختونخوا ترقی سے محروم رہا، خیبر پختونخوا کو امن و ترقی کا گہوارہ بناکر پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز کرنی ہے۔شہباز شریف نے مزیدکہا کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے دہشت گردی کےخلاف تاریخی قربانیاں دی ہیں۔