اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فیض آباد دھرنا کیس میں کمیشن نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا،ذرائع کے مطابق دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم خاقان عباسی کو سوالنامہ بھی دیدیا کمیشن کی جانب چار صفحات پر مشتمل سوالنامہ شاید خاقان عباسی کو تھما دیا،شاہد خاقان عباسی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ معاہدہ کا ڈرافٹ میں نے تو نہیں دیکھا لیکن دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیا گیا، جو ہوا بطور وزیراعظم میری ذمہ داری تھی ،دھرنے میں اگر کسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہئے،دوسری جانب فیض آباد دھرنا کمیشن نے اپنی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیاگیا۔ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ محمدایاز کو بھی کمیشن میں شامل کرلیا گیا ، ڈپٹی سیکرٹری وزرات داخلہ محمد ایاز بطور سیکرٹری کمیشن مقرر کردیے گئے ہیں۔ فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے لیے متعدد ویڈیو حاصل کرلی ہیں۔ فیض آباد دھرنا کمیشن سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔