راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ، 2لاکھ 57ہزار 481 افغان باشندوں کی افغانستان واپسی ، گزشتہ روز 1195 غیر قانونی افغان باشندے 45گاڑیوں میں اپنے ملک واپس چلے گئے۔حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ، 10 اکتوبر 2023 سے 28 نومبر 2023 تک 2 لاکھ 57ہزار 481 افغان باشندوں کی افغانستان واپسی عمل میں لائی جا چکی ہے، تاہم اِس سے قبل بھی غیر ملکی باشندے وقتاََ فوقتاََ رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑ کر جاتے رہے ہیں، 15اگست 2022 سے اب تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 3 لاکھ 85ہزار 993 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے، 28 نومبر کو 1195 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، جن میں 326 مرد، 311 خواتین اور 558 بچے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان روانگی کے لیے 45 گاڑیوں میں 385 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔