کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے راہ حق سکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عارف علوی کسی بھی صورت میں اس عہدے کے اہل نہیں ہیں انہیں فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے کیونکہ ایک ایسی وقت جس وقت فلسطینی عوام دنیا کے تمام مسلمانوں کی بیت المقدس اور اپنے ملک کی آزادی کی جنگ لڑی رہے ہیں اور پوری دنیا کے لوگ ان کے لئے ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں اور ان کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں ایسے وقت میں فلسطینی صدر سے متنازع گفتگو صدر علوی کی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ناموس صحابہ و اہل بیت کے بل پر دستخط نہ کر کے صدر علوی نے اس وقت بھی ملک ودین دشمنی کا ثبوت دیا اور اس سے پاکستان کی کروڑوں عوام کو دکھ و تکلیف میں مبتلا کیا ایسے صدر کو فوراً استعفٰی دینا چاہیے کیونکہ کہ وہ ایک متنازع صدر ہیں جن کی نہ پارلیمنٹ میں کہیں عزت ہے نہ عوام میں ان کی اچھی شہرت وہ ایک زبردستی کے صدر ہیں اخلاقی اور قانونی طور پر انہیں فوری مستعفی ہونا چاہیے