اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) اسلام آباد ہائی کورٹ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی آج سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہیں۔احتساب عدالت نے دسمبر 2018 کو فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کیا تھا ۔نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں پہلے ہی مقرر ہیں۔نیب کی العزیزیہ ریفرنس سزا بڑھانے کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔