اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )کراچی کے حلقہ این اے 240 سے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)کے محمد ابوبکر نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ان سے حلف لیا۔انہوں نے رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبرز پردستخط کئے۔سپیکر نے انہیں مبارکباد دی۔
ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا۔محمد ابوبکر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اقبال محمد علی خان کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے۔