اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا 56 واں یوم تاسیس نومبر میں کوئٹہ میں منانے جارہی ہے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ سے خطاب کریں گےاگر دوبارہ کوئی لاڈلہ مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کیلئے بہتر نہیں ہونگے ،ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے گاہمیں امید ہے کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے الیکشن ملتوی نہیں ہونگے ،ا ٓصفہ بھٹو زرداری الیکشن کی کمپین کریں گی پارٹی کی جانب سے جو بھی آصفہ بھٹو زرداری کا ٹاسک دیا جائیگا وہ اسے پورا کریں گی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام لوگوں کی بات کی ہے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں 20 لاکھ نئے گھر بنا کر دئیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا 56 واں یوم تیس نومبر کوئٹہ میں منانے جارہی ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے اورصدر آصف علی زرداری کوئٹہ میں کارکنان سے خطاب کریں گےکوئٹہ میں الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حقوق بلوچستان کا آغاز کیا بلوچستان کو ان کے حقوق دئیے جا سکے بلوچستان میں ترقی کا آغاز ہواسابق صدر آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی تھی بلوچستان میں سی پیک کا بڑا اہم کردار ہے خیبرپختونخوا میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کئے،چیئرمین پیپلز پارٹی دسمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے جارہے ہیں آئندہ الیکشن میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے جو لوگ اپنے 16 مہینے کی حکومت کو نہیں مانتے وہ کہتے ہیں ہم 120 سیٹیں جیتیں گے پنجاب میں حکومت کے باوجود ن لیگ 20 میں سے ایک سیٹ نہیںجیت سکے، ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی جن سیٹوں پر انتخابات میں حصہ لیا وہ پیپلز پارٹی نے جیتیں ن لیگ نے دعووں کے باوجود حکومت کے باوجود صرف ایک سیٹ جیتی تھی۔