راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، مزید ایک ہزار 493 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، 15 ستمبر سے 27 نومبر 2023 تک 2 لاکھ 56 ہزار 268 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، گزشتہ روز 1493 افغان شہروں کو افغانستان بھیجا گیا جن میں 347 مرد، 358 خواتین اور 788 بچے شامل تھے، افغانستان روانگی کے لیے 20 گاڑیوں میں 393 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔