اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پولیو مہم کا آغاز کردیا ،مہم میں 4 کروڑ 43 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اکٹر ندیم جان کا کہنا ہے مہم کا مقصد پاکستان کے مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنا ہے۔اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے،والدین بچوں کو لازمی پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلوائیں۔ انہوں نے مزید کہایہ جنگ والدین کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی، پاکستان میں رواں سال پولیو سے 5 بچے معذور ہوئے۔وائرس کے مکمل خاتمے تک کوئی بھی بچہ پولیو وائرس سے محفوظ نہیں ہو سکتا،،حکومت پولیو کے خاتمے کیلیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ھے۔اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمے نہیں ہو جاتا ھے،جہاں پولیو وائرس موجود ھے وہاں کوالٹی مہم کا انعقاد کیا جارھا ھے۔