ملتان ( نمائندہ خصوصی ) مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی، ناظم اعلیٰ پنجاب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،رکن سنی سپریم کونسل پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،مرکزی ناظم نشرو اشاعت ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، اور ملتان ڈویژن کے امیرمولانا سید رمضان شاہ فیضی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں24جون جمعة المبارک کو پورے ملک میں یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی رکن کی طرف سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی پر عالم اسلام کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اس سلسلے میں ملک بھر میں علماءنماز جمعہ کے اجتماعات میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے بیان کریں گے اور بھارت کے خلاف شدید ردعمل کااظہار کیا جائے گا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ بھارت کی مصنوعات کا مکمل بائی کاٹ کرے اور بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکالا جائے کراچی کے حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال کی طرف سے مفتی منیب الرحمن کی ہرزہ صرائی کی شدید مزمت کرتے ہیں مفتی منیب الرحمن سے فوری طور پر معافی مانگی جائے اس سلسلے میں مشترکہ پریس کانفرنس میں جماعت اہل سنت کے رہنماﺅں نے مزید کہا کہ ناموس رسالت اور ختم نبوت ہمارے دین وایمان کا مسئلہ ہے۔قرآن وسنت اور آئمہ دین کی تشریحات کے مطابق گستاخِ رسول مرتد اور واجب القتل ہے اس کی تو بہ اور معافی بھی قابل قبول نہیں۔گزشتہ دنوںبھارتی حکومتی رکن کی طرف سے خاتم النبین سید المرسلین حضرت محمد مصطفی ﷺاور ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں گستاخی اور ہر زہ سرائی پر مسلمانان عالم سراپا احتجاج ہیں۔اس ضمن میں بہت سے اسلامی ممالک نے جو تاریخ ساز کردار اداکیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔جماعت اہل سنت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان اسلامی ممالک کے شاندار کردار کے پیش نظر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تہنیتی مراسلے ارسال کیے جائیں گے۔ اور ان ممالک سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اس کردار کے تسلسل میں اقوام متحدہ میں بھی صدا ئے احتجاج بلند کریں۔اس سلسلے میں بھارتی حکومت کا کردار انتہائی بیاشنک ہے اس کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج فطری ہے لیکن بھارتی حکومت نے پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف جو بہیمانہ سلوک روا رکھا ہوا ہے اور جس انداز میں ریاستی تشدد اور سینکڑوں مسلمانوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے اور مکانات کوجلایا گیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اس موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے جو نرم پالیسی اختیار کی گئی ہے ہے اس پرمسلمانان پاکستان کو تشویش ہے۔ ہمارا حکو مت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستانی عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کرے ، بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے اور بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکالا جائے حضور نبی کریم ﷺ اور مقدس ہستیوں کی توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے اور مقدس ہستیوں اور انبیاءکرام کی توہین کو قابل تعزیز جرم بنانے کیلئے اقوام متحدہ میں موثر قانون سازی کیلئے اپنا کردار اداکرےاور اوآئی سی میں بھی اس سلسلے میں حکمت عملی وضع کرنے کیلئے پاکستان اپنا کردار اداکرے جماعت اہل سنت پاکستان کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 24جون جمعة المبارک کو پورے ملک میں ”یوم تحفظ ناموس رسالت “منایا جائے گا۔ملک بھر کے علماءجمعة المبارک کے خطبوں میں صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاستدان اپنے اختلافات بھلاکر مہنگائی اور ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کریں ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی کیونکہ موجودہ معاشی ،اقتصادی اور سیاسی حالات نے ہر محب وطن پاکستانی کو شدید اضطراب میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں حالیہ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد چیئر مین پی ایس پی مصطفے کمال کی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کے بارے میں ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتامفتی منیب الرحمان ،دور حاضر میں اہل سنت کے عظیم علمی اور مذہبی قائد اور اتحاد امت کی علامت ہیں ،جنہوں نے ہر دور میں اعلائے کلمہ الحق کا فریضہ اداکیا ہے۔اس سلسلے میں تنظیمات اہل سنت کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔تنظیمات کے متفقہ فیصلے کے مطابق مفتی منیب الرحمان سے غیر مشروط علانیہ معافی مانگنے تک پی ایس پی کا سیاسی سماجی اور معاشرتی بائیکاٹ کیا جائے گافرانس وہ ملک ہے جس نے سرکاری طور پر توہین رسالت کی حمایت کی ہے۔فرانس لینگوئج سینٹر کے نام سے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں قائم شدہ اس ادارہ پر دینی حلقوں کو شدید تحفظات ہیں محض زبان شناسی کی آڑ میں یورپین کلچر اور دین دشمن اقدامات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں جرائم کی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہورہاہے۔ اغوا، آبروریزی ، ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں جس سے پ±ر امن لوگ عدم تحفظ کا شکارہیں۔ متعلقہ ادارے فوری طور پر اس کا سدباب کریں تاکہ شریف شہری امن وسکون کا سانس لے سکیں۔
ملتان : مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی، ناظم اعلیٰ پنجاب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،رکن سنی سپریم کونسل پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،مرکزی ناظم نشرو اشاعت ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، اور ملتان ڈویژن کے امیرمولانا سید رمضان شاہ فیضی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔