اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات کے ثمرات ملنے لگے۔ گرین پاکستان کے تحت SIFC کے جدید کارپوریٹ فارم میں پہلی فصل کی کٹائی کا عمل شروع ہو گیا۔ حکومتی اورعسکری قیادت کی کاوشوں کے باعث ملک ترقی کے زینے طے کرنے لگا۔ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت خانیوال میں قائم فارم میں مکئی کی فصل تیار کٹائی شروع ہو گئی۔ فان گرو (FONGROW) کے زیر تحت پیرو وال میں اس فارم کا افتتاح آرمی چیف اور وزیراعظم نے رواں سال جولائی میں کیا تھا۔ فارم میں پہلی فصل تیار ہو چکی ہے اور اس کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔فصل کی کٹائی کے عمل میں جدید مشینری زیرِ استعمال لائی جا رہی ہے ۔فارم مینجر نے بتایا کہ ایک ہزار 7 ایکٹر پر فصل کاشت کی گئی تھی، دو دن میں 115 ایکڑ کٹائی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ پیرو وال میں یہ فارم گرین پاکستان انیشیٹوکے تحت پیداوار فراہم کرنے والا پہلا جدید کارپوریٹ فارم ہے۔