لکی مروت (نمائندہ خصوصی) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور عوام نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ لکی مروت سے ملحقہ علاقہ احمدزئی میں دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، احمدزئی پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے سات سے آٹھ دہشت گردوں کی نشاندہی کی جو لکی مروت اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گرد کاروائیوں کی غرض سے نقل وحرکت کر رہے تھے، پولیس اہلکاروں نے ان دہشت گردوں کو فوری نشانہ بنایا، فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ کی عوام پولیس کی مدد کو پہنچ گئی جس پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔