لاہور( بیورو رپورٹ )لاہور پولیس نے لون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) آرگنائزڈ کرائم فرقان بلال نے بتایا کہ گرفتار ملزمان انٹرنیٹ پر لون ایپ کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان قرضہ لینے والی فیملیز کو ویڈیو کال کرکے اسکرین شارٹ لیتے اور خواتین کی تصاویر ایڈٹ کرکے بلیک میل کرتے تھے۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزمان خواتین کو بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے 6 لیپ ٹاپ ، ایڈٹ کرنے والی ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔