کراچی(کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی سندہ شعبہ تفتیش نے کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے کراچی کے علاقے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان محمد ادریس عرف چاندی ولد احمد دین،ممتاز علی ولد غلام شبیر اور قربان علی ولد محمد اسلم کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا دوران کارروائی ملزمان کے قبضے سے تین عدد پستول برآمد کرلیے گئے انچارج سی ٹی ڈی چوہدری غلام صفدر کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ ملزمان علاقہ تھانہ کورنگی، زمان ٹاؤن،قائدآباد، محمود آباد، اور تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بینکوں سے رقم لیکر نکلنے والے متعدد شہریوں سے رقم چھیننے کا انکشاف کیا انچارج سی ٹی ڈی نے مزید بتایا ملزمان سے برآمدشدہ اسلحہ ایمونیشن کو براۓ معائنہ FSL روانہ کیا جارہا ہے جبکہ ملزمان کا متعلقہ تھانہ جات سے وارداتوں کی تصدیق کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے واضح رہے ملزم ادریس عرف چاندی ولد احمد دین قوم بلو ضلع سکھر میں قتل،اقدام قتل و اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہا جسکی گرفتاری پر حکومت سندھ کی جانب سے 5 لاکھ کا انعام رکھا گیا تھا جسکو سی ٹی ڈی سندہ شعبہ تفتیش کی ٹیم نے 2015 میں گرفتار کرلیا تھا انچارج سی ٹی ڈی چوہدری غلام صفدر نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہے