اسلام آباد(کامرس رپورٹر) پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ فورجی، ملازمین کا تحفظ یقینی بنانے کے اپنے عزم کے تحت ماہ نومبر کو فائرسیفٹی سے آگاہی کے مہینے کے طورپر منارہا ہے۔اس دوران ملازمین کو ضروری معلومات اور مہارت سے لیس کرنے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ آگ جیسی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
فائر سیفٹی آگاہی کے مہینے کی سرگرمیوں کے تحت زونگ فورجی نے 24 نومبر کو ایک کامیاب فائر ڈرل کا انعقاد کیا جسے حقیقی منظرکے طورپر پیش کرنے اور ہنگامی حالت میں فوری ردعمل کے طریقہ کار کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس کا مقصدردعمل کے وقت کوکم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ملازمین آگ سے متعلق کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اچھی طرح سے تیار ہوں۔زونگ فورجی حفاظتی پروٹوکول کو بہتر کرنے اور اپنے ملازمین کو تیار رہنے کے لیے تربیتی مشقوں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ کمپنی کام کرنے کا ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے اور اپنی افرادی قوت کی حفاظت کو ترجیح دینے کے عزم پرقائم ہے۔زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،”اپنے ملازمین کی حفاظت ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ فائر سیفٹی آگاہی کا مہینہ ہر وقت تیار رہنے کی ضرورت کو یاد رکھنے کا کام کرتا ہے۔ہماری کامیاب فائر ڈرل سب کے لیے کام کے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔“زونگ فورجی دیگر تنظیموں کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ وہ اپنے ملازمین کی حفاظت کو ترجیح دیں اور فائر سیفٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں میں شامل ہوں۔ تربیت اور تیاری کے اقدامات میں سرمایہ کاری کرکے، کمپنیاں آگ کی ہنگامی صورتحال سے جڑے خطرات کو کم کرسکتی ہیں اور اپنی افرادی قوت کی مجموعی بہبود میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہیں۔