اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے ، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کی معمولی کمی ،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 41.13 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا 12 اشیا ضروریہ سستی،21 کی قیمتوں میں استحکام رہا گزشتہ ہفتے لہسن فی کلو 26 روپے مہنگا ہوا پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا زندہ مرغی فی کلو 6 روپے مہنگی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق دال مسور 3 روپے،دال مونگ اور دال چنا ایک ایک روپے مہنگی ہوئی 20 کلو آٹے کا تھیلا 16 روہے مہنگا ہوا آگ جلانے والی لکڑی 6 روپے مہنگی ہوئی ماچس کی ڈبیہ،سرسوں کا تیل اور آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیائ میں شامل۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 9 روپے سستے ہوئے ویجیٹبل گھی 2.5 کلو 20 روپے سستا ہوا انڈے فی درجن 2 روپے،کھلا دودھ 1 روپے سستا ہوا سگریٹ،چینی اور کیلے بھی سستی ہونے والی اشیاءمیں شامل ہیں ۔