اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر اور نادرا کا ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ،نادرا اور ایف بی آر کے حکام پر مشتمل اعلٰی سطحی تکنیکی کمیٹی قائم،کمیٹی کی سربراہی چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور نادرا نے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کرلیا ہے اور اس سلسلے میں نادرا اور ایف بی آر کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان میں چیف پراجیکٹ آفیسر نادرا سمیت نادرا کے دو سینئر افسران شامل ہونگے کمیٹی کے دیگر ارکان میں سی ای او پرال اور دو سینئر افسران ایف بی آر شامل ہیں ۔ ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لینگے نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلرز کے ٹیکس پروفائل کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ڈیٹا کا بھی تبادلہ کیا جائےگا۔