اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ملک کے پانچ بڑے شہر جمعہ کو بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے،لاہور 473 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود۔ رپورٹ کے مطابق لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، ہری پور میں شدید دھند ریکارڈ کی گئی ،راولپنڈی شدید دھند کے شہروں میں دوسرے نمبر پر، لاہور 473 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود، راولپنڈی 300 اے آئی کیو کے ساتھ دوسرے،پشاور 216 اے آئی کیو کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، اسلام 174 کے ساتھ چوتھے، ہری پور 167 کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا ، ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری سموگ سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔