فیصل آباد (نمائندہ خصوصی )ٹیلی کام خدمات کی برآمدات میں اکتوبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں ٹیلی کام خدمات کی برآمدات سے ملک کو 50.2 ملین ڈالر کو زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیلی کام خدمات کی برآمدات سے 48.9 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں ٹیلی کام خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی نمو ہوئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 170.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کام خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 165.68 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ جاری مالی سا ل کے پہلے 4 ماہ میں کال سنٹرز کی خدمات کی برآمدات کا حجم 75.8 ملین ڈالر اور ٹیلی کام خدمات کی برآمدات کا حجم 95 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے۔