کراچی (نمائندہ خصوصی )کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوہا مارکیٹوں میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے فی ٹن کی کمی ہوگئی۔مقامی لوہا مارکیٹوں میں سریا 5 سے 10 ہزار روپے سستا ہوگیا، جبکہ لوکل سریا 5 ہزار کمی سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی ٹن ہوگیا۔اس کے علاوہ برینڈڈ سریا 10 ہزار کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن میں بکنے لگا۔