مری( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو بیٹے سے تنخواہ لینے پر فارغ کردیا،ملک کواس صورتحال میں کس نے پہنچایا جو آج ملک کا ہے ،ہمارے دور کے بعد جو دور دیکھا اس نے ملک کے کلچرل کوتباہ کردیا ،میں نے اچھا کیا پانچ ارب ڈالر نہیں لئے اور ایٹمی دھماکے کردیئے ،ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا کسی ملک سے ایک دھیلا نہیں مانگا ،آج کے دور میں 25ہزار روپے کمانے والا کیسے گزارا کرے گا ، میرے دور میں سبزیاں دس روپے کلو ملتی تھیں ،2017ءمیں وہ زمانہ تھا اس ملک پر تلواروں اور کلہاڑیوں سے وار کیا گیا ،ان لوگوں نے پاکستان کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے ،قصے کہانیاں آپ سنتے رہے ہیں اور اب بھی سن رہے ہیں ،مجھے اور مریم کو جیل میں ڈال کر الیکشن ان لوگوں کو جتوانا تھا ،اس ہستے بستے گھر کو ہم نے خود اپنے ہاتھ سے اجاڑا ہے ،باتیں سمجھ آرہی ہیں تو پوری قوم کو میرا پیغام پہنچا دو اللہ کرے ہم اپنی اصلاح کریں اور غلطیوں سے سیکھ کر آگے چل سکیں ،دعا ہے اللہ تعالیٰ اس قوم کی تقدیر بدل دے ۔ مری میں پارٹی ورکرز سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مری کے کارکنوں سے مضبوط رشتہ ہے، لاہور میں رہتا ہوں مگر مری میرا دوسرا گھر ہے، انسانوں کے ساتھ غلط سلوک کو اللہ تعالی معاف نہیں کرتا۔ حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں، حقوق العباد نہیں۔ کس نے ملک کو اس حال پر پہنچا دیا عوام کو سبز باغ دکھانے کی بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ملک کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، یہ مثال ہے۔ ہمارے دور کے بعد آنیوالا کس قسم کا دور تھا، ملک کا کلچر تباہ ہو گیا، تباہی پھیر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم کیا۔ پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ پر لائے۔ ہم نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے سسٹم میں شامل کئے۔ کوئلے سے ہزاروں میگا واٹ بجلی بنا سکتے ہیں۔ میں سیاست کیلئے جھوٹ نہیں بولتا۔ قوم کو دھوکہ دیں اور توقع کریں کہ اللہ تعالی معاف کر دے گا، ایسا نہیں ہے۔ مری کا حسن واپس آنا چاہیے، مری میرا دوسرا گھر ہے۔ بچپن سے میری پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے مری تک بہت خوبصورت سڑک بنی ہے۔ ہم نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ محنت کرکے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ ہم نے دن رات محنت کرکے قلیل مدت میں بجلی کے متعدد منصوبوں کو مکمل کیا۔قائد مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ 50 سال سے سن رہا تھا کہ سندھ میں کوئلے کی کانیں ہیں۔ ہم نے سندھ میں کوئلے کی کانوں میں کام شروع کیا اور اس سے بجلی کی پیداوار شروع کی۔ میں سیاست کے لیے جھوٹ نہیں بولتا۔ 20، 20 سال کے نامکمل منصوبے ہم نے مکمل کیے۔ ہم نے کوئلہ نکالنا شروع کیا، بجلی کا کارخانہ لگایا۔ کوئلے سے ہزاروں میگاواٹ بجلی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ میں لے کر آئے۔ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ختم کیا۔ گزشتہ دور حکومت میں ملک میں تباہی پھیر دی گئی۔ ہم نے کسی ملک سے پیسہ نہیں مانگا۔نواز شریف نے کہا کہ قوم کو دھوکا دیں اور توقع کریں کہ اللہ معاف کرے گا تو ایسا نہیں ہے۔ حکومت میں آنے کے لیے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔ جھوٹ بول کر ووٹ لو اور پھر کچھ نہ کروں تو پھر اللہ کو بھی جواب دینا ہے۔ جو بات کہیں سوچ سمجھ کر کہیں اور پھر اس کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بھارت کے 2 وزرائے اعظم پاکستان آئے۔ ہم نے کسی ملک سے پیسہ نہیں مانگا۔ امریکا سے 5 ارب ڈالر کی آفر ٹھکرائی اور ایٹمی دھماکے کیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں 2 بھارتی وزیراعظم پاکستان آئے، نوازشریف کے دور میں سبزیاں 10روپے کلو اور روٹی 2 روپے میں ملتی تھی، میرے دور میں لوگ خوشی سےبجلی اور گیس کے بل ادا کرتے تھے، اپنے دور میں آئی ایم ایف کو گڈ بائے کہہ دیا تھا، اب غریب کے گھر کا چولہا مہنگائی کی وجہ سے بجھا ہوا ہے، سوچیں ملک کی یہ حالت کس نے کی ہے؟ سابق دور نے پاکستان کے کلچر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، مجھے اور مریم کو جیل میں رکھ کر الیکشنوں میں دھاندلی کی گئی، اس ہنستے بستے ملک کو ہم نے اپنے ہاتھوں سے اجاڑا ہے، اس دور میں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونا چاہیئے تھا، میں یہ باتیں حکومت ملنے کے لالچ میں نہیں کررہا۔