مری (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی خدمت اللہ تعالی نے نوازشریف سے لی،اللہ نے موقع دیا تومری کی تقدیربدل دیں گے۔ مری میں اپنے والد اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے ہمراہ پارٹی کارکنان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی خدمت اللہ تعالی نے نوازشریف سے لی، پاکستان کے کسی لیڈر کو اگر کہہ سکتے ہیں کہ وہ اِس مٹی کا بیٹا ہے تو وہ نوازشریف ہیں،اللہ نے موقع دیا تومری کی تقدیربدل دیں گے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ محمد نوازشریف کو 4 سال ملک سے دوررہنا پڑا،مری سے ہمارے خاندان کی حسین یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کی حکومت سازش کے تحت ختم نہ کی جاتی تو آج ملک میںیہ مہنگائی ، بے روزگاری نہ ہوتی ہمارا ملک ایشیا کا نمبر ون ملک ہوتا افسوس ایک سازش کے تحت نواز شریف کی حکومت ختم کرکے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ۔