راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ،حساس اداروں کی جانب سے شرپسند عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کی بجائے سہولت کاری کی حساس اداروں کی جانب سے فراہم کی گئی فہرستوں پر بھی کاروائی نہ کی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز آر پی او راولپنڈی نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوکری سے برطرف کر دیا برطرف ہونے والوں میں تھانہ کینٹ، تھانہ روات اور تھانہ دھمیال کے ایس ایچ اوز شامل۔