فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی )ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2023 تک کی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 777.027 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.67 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 860.037 ملین ڈالرریکارڈکیاگیااکتوبر2023 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کی مدمیں 212.31 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جواکتوبرمیں 189.049 ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 183.58ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کی مدمیں 2.235 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔