کراچی(کرائم رپورٹر) پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم کے بیگ سے ایک پرانی 7ایم ایم رائفل، ایک 22بور رائفل ، 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔
پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئی ، جن کی تلاش جاری ہے، پولیس نے دوران پیٹرولنگ تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کر روکا تھا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے ایم کیو ایم لندن کا پمفلٹ بھی برآمد ہوا ، دوران تفتیش گرفتار ملزم سے اس کے فرار ساتھیوں کی شناخت حاصل کر لی گئی ہے۔گرفتار ملزم ضمیر حسین کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور ملزمان کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔