جموں(نمائندہ خصوصی)غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج ضلع کٹھوعہ میں ایک اور بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نےذاکر حسین نامی نوجوان کو 30 جولائی 2022ء کو درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔این آئی اے اس کیس میں پہلے ہی سات دیگر افراد کو گرفتار کر چکا ہے جن میں سے ایک جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے۔