لندن ( نیٹ نیوز)
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے
دور کے عظیم بیٹسمین 74 سالہ ظہیر عباس سینٹ میری اسپتال،لندن کے آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر ہیں، اہلیہ ثمینہ ظہیر نے دعائے صحت کی درخواست کی ہے
78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایشن ڈان بریڈ مین کے نام سے معروف آئی سی سی کے سابق صدر لندن آمد سے قبل دبئی میں کوویڈ19 کا شکار ہوئے تھے، گزشتہ تین یوم سے زیرعلاج ظہیرعباس گردوں کی تکلیف کے ساتھ نمونیہ میں مبتلا ہیں۔