لاڑکانہ (بیورورپورٹ)سیپکو کنسٹرکشن ڈویژن کے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 7 پول گر کر زمین بوس ہوگئے جس سے نوڈیرو کے قریب واقع گاؤں میرپور بھٹو اور طیب سے گزرنے والی لائن متاثر ہوئی پول گرنے کی وجہ بریس پٹیوں اور پول سے لگے اینگل آئرن کی چوری ہے جس کی وجہ سے پول کمزور ہوئے اسسٹنٹ انجنیئر ٹیکنیکل کنسٹرکشن ڈویژن لاڑکانہ رئیس احمد نے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہپول گرنے کے باعث نوڈیرو گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل آٹھ فیڈر بند ہوئے ہیںبجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے فی الحال متبادل گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جائے گی