اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع باعث صدمہ ہے، پاکستانی عوام مشکل گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ زلزلے سے متاثر افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔