اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول دسمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ڈی آر اوز ،آر اوز کی تعیناتی رواں ماہ کے آخر تک کرنے کا امکان ہے جبکہ عدلیہ سے ڈی آر او ز آر اوز لینے سے متعلق فہرستیں تاحال رجسٹرار کی جانب سے موصول نہ ہوسکی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انتظامی افسران کے سروس ریکارڈ کامکمل جائزہ لیا گیا گیا ہے جلد اجلاس بلاکر ڈی آر اوز اور آر اوز کی حتمی فہرست کی منظوری کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول سے قبل ڈی آر اوز ، آرو اوز کی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ڈی آر اوز کی تعیناتی رواں ماہ کے آخر تک کرنے کاامکان ہے جبکہ عام انتخابات میں ڈی آر اوز اور آر اوز انتظامیہ سے لیے جانے کے قوی امکانات بھی ہیں ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھاکہ عدلیہ سے ڈی آر اوز لینے سے متعلق فہرستیں تاحال رجسٹرار کی جانب سے موصول نہ ہوسکی الیکشن کمیشن کے پاس صوبوں کے انتظامی افسران کی اپ ڈیٹڈ فہرست موجود ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز ، آر اوز کی ابتدائی فہرست بھی تیارکرلی ہے ان کی ٹریننگ کیلئے مجوزہ شیڈول بھی تیار کرلیاہے ۔