کراچی(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کی بلوچستان کے بعد دورہ سندھ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ 10 روز میں نواز شریف کا سندھ کا دورہ متوقع ہے جس دوران وہ مختلف سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے اور سندھ میں اہم شخصیات ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے مختلف رہنماﺅں سے رابطے تیز کردیئے ہیں جبکہ متعدد الیکٹیبلز سے ملاقاتوں اور بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ن لیگ ذرائع نے بتایا کہ اہم رہنماﺅں کی پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے،جن میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی خان جتوئی اور علی نواز شامل ہیں۔