اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3ڈالر 79سینٹس کمی کے بعد 77ڈالر 52سینٹس فی بیرل پر آگئی جبکہ دسمبر کیلئے امریکی خام تیل کے سودے 3ڈالر 71سینٹس کمی سے 72ڈالر 95سینٹس فی بیرل پر کیے گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق امریکا میں تیل ذخائر میں اضافے سے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی، امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جے پی مورگن کموڈٹیز ریسرچ کے مطابق عالمی تیل کی طلب ٹریکر نے نومبر کی پہلی ششماہی میں اوسطا 101.6ملین بیرل یومیہ پیداوار ظاہر کی جو اس مہینے کے تخمینے سے 2لاکھ بیرل یومیہ کم ہے۔