اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) روشن ڈیجیٹل ااکاﺅنٹ ،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لئے ترسیلات زر بھجوانے کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس (RDA) کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 6ارب 89کروڑ 80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری75ملین ڈالر سے بڑھ گئی ہے، جو پاکستانی تارکین وطن میں اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔اکتوبر 2023 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹس کے ذریعے 142 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا ہے جبکہ اکتوبر میں پاکستان کو کل ترسیلات زر 2ارب 50کروڑ ڈالر تھی اور 5.68 فیصد ترسیلات آر ڈی اے کے ذریعے آئی ہیں رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرون ملک ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور یہ ترسیلات 2.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ ستمبر 2020 میں روشن ڈیجیٹل اکآنٹ کے آغاز کے بعد سے ترسیلات زر کی مجموعی آمد اب 6ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہیں ستمبر 2020 سے اب تک روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کے ذریعے پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کے مختلف چینلز میں مجموعی طور پر 753 ملین ڈالر بھیجے گئے ہیں۔