راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) سربراہ اے ایم ایل نے جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے بولنا شروع کردیا اب میں بھی بولوں گا، بلاول نے انوکھے لاڈلے سے ووٹ کو عز ت دینے کی بات چھین لی ہے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخل رششید نے کہا کہ نوازشریف نے بولنا شروع کر دیا ہے، اب میں بھی بولوں گا، یکم جنوری کے بعد میں پریس کلبزکے دورے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چلے سے پہلے ہائیکورٹ میں پولیس نے بیان دیا مجھ پر کوئی مقدمہ نہیں، جتنے مقدمات میں نام ہے عدالت نے تفصیلات مانگی ہیں، (آج) ہفتہ کو اے ٹی سی میں میری ضمانتوں پر فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں رہ کر بھی الیکشن لڑوں گا، لطیف کھوسہ، اعتزاز، سلمان اکرم، سردار عبدالرازق، سردار شہباز کو وکالت نامے دے دیئے ہیں اگر جیل بھی گیا تو وہ میرے اٹارنی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، وہ بھی بلاول نے کل انوکھا لاڈلا سے چھین لیا ہے۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے شیخ رشید کی پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔سابق وزیر داخلہ اپنے وکلاءسردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔