اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی عمر سیف کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں ،عمر سیف 28کروڑ 9لاکھ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق نگران وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اثاثوں میں ڈی ایچ اے ملتان میں ایک کنال رہائشی ، ڈی ایچ اے ملتان میں کمرشل پلاٹ بھی موجود ہیں ۔ نگران وزیر اس وقت 28کروڑ 9لاکھ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں باغبان پورا لاہور میں رہائشی پلاٹ ، گلبرگ لاہور میں دفتر گفٹ ظاہر کیا ہے جبکہ کراچی میں جمشید روڈ میں 200مربع گل کا کمرشل پلاٹ بھی گفٹ ہی ظاہر کیاگیاہے ۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیاکہ وزیر موصوف مسلم ٹاﺅن لاہور میں 70لاکھ کی کمرشل عمارت کے مالک بھی ہیں جبکہ اہلیہ کے نام 11کروڑ 34لاکھ کے پلاٹوں اور اپارٹمنٹس بھی ظاہر کئے ہیں ۔ عمر سیف کی اہلیہ کے نام پر ڈی ایچ اے لاہور فیز 9اور 11 نیول انکریج میں پراپرٹی ہے عمر سیف نے اہلیہ کے نام پر ایل ڈی اے اور گلبرگ لاہور میں پراپرٹی ظاہر کی ہے عمر سیف نے 11 ہزار 975 ڈالرز کی بیرون ملک سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔ دستاویزات کے مطابق نگران وزیر آئی ٹی 48 لاکھ 73 ہزار مالیت کے شیئرز کے بھی مالک ہیں جبکہ ٹی پی ایل پراپرٹیز کے 41لاکھ 99ہزار مالیت کے شیئرز بھی رکھتے ہیں جبکہ کے الیکٹرک میں 6لاکھ 74ہزار مالیت کے شیئرز بھی ہیں ۔ نگران وزیر نے اپنے اور اہلیہ کے پاس 110سولہ سونے کی قیمت 56لاکھ ظاہر کی ہے جبکہ 10لاکھ96ہزار روپے کیش کی مد میں ظاہر کئے ہیں عمر سیف اور ا ن کی اہلیہ کے تین بینک اکاﺅنٹس میں چھ کروڑ 82لاکھ کی رقم بھی موجود ہے ۔