اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستانی کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی۔اے ڈی بی کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا، منصوبے سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے منصوبے سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی، منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا، قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا منصوبے سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو وسعت دی جائے گی۔ اے ڈی بی کے مطابق منصوبے سے نیشنل گرڈ کی ترسیلی صلاحیت کو بڑھان میں مدد ملے گی منصوبے سے پنجاب میں ٹرانسمیشن کے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔