لاہور( بیورورپورٹ ) پنجاب حکومت نے صوبے میں ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی فضا یقینی بنانے کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رینجرز تعینات کرنے کی منظوری صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں دی گئی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو سفارش کر دی گئی ہے۔