اوستہ محمد(نمائندہ خصوصی)بلوچستان میں مسلم لیگ بمقابلہ پیپلز پارٹی ۔۔ اہم شخصیات کے رابطے سابق وزیر اعلیٰ قدوس بزنجواور دیگر اہم شخصیات کے سابق صدر آصف زرداری سے رابطے سردار یار محمد رند بھی سیاسی پارٹی میں جانے کو تیار، مقابلہ سخت ہونے جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق حالیہ الیکشن کے علان کے بعد بلو چستان میں سخت مقابلے متوقع ہیں گزشتہ روز مسلم لیگ میں علان کے بعد قدوس بزنجو اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں جانے لگے ساتھ ایک بڑی ٹیم جانے والی ہے اور ساتھ یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں سردار یار محمد رند بھی کسی سیاسی پارٹی میں جانے والے ہیں اب یہ مقابلہ مسلم لیگ و پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہو گااگر سردار یارمحمد پیپلز پارٹی میں گئے تو پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری ہو جائے گا اور پھر بلو چستان میں ایم این اے کے سیٹ بھی پیپلز پارٹی کے زیادہ نکل سکتے ہیں لیکن کارکن مایوس ہیں پھر نعرے تبدیل ہو گئے ہیں ۔اس الیکشن میں باپ پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔