راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) امریکی وفد نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔ وفد میں گریگ ایڈورڈ، رابرٹ فرینکلن، ڈونالڈ سزولومیئر، مارک رائس، رونالڈ پیٹر رچ شامل تھے ۔ جیل ذرائع کے مطابق امریکی وفد 295سی کے مقدمے میں قید ملزم ظفر بھٹی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ گیا۔ چیئرمین راہ نجات آرگنائزیشن صفدر چوہدری بھی امریکی وفد کے ساتھ تھے۔ یادرہے چیئرمین پی ٹی آئی بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پرویز الہی،فواد چوہدری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں۔امریکی وفد کے اڈیالہ جیل دورے پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔