لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کیا لیول پلیئنگ فیلڈ ان کو 2018ءکی طرح چاہیے، کوئی دل پر ہاتھ رکھ کر بتا دے، نواز شریف کے ساتھ ثاقب نثار نے زیادتی نہیں کی۔بشری بی بی کا ایک وکیل اسٹیبلشمنٹ کے پاوں پکڑنے اور دوسرا انتخابات میں مقابلہ ہی اسٹیبلشمنٹ ہونے کی باتیں کرتا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور فرح گوگی نے 4 سال تک ملک کو لوٹا، ان کا ایک وکیل جیل سے نکلتا ہے اور کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ کے پاوں پڑنے کو تیار ہیں، دوسرے دن دوسرا وکیل نکلتا اور کہتا ہے انتخابات میں ہمارا مقابلہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 ماہ کے اندر ہمیں سزائیں دے دی گئیں، کیا اس کو عدالتی پراسس کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جماعت، لوگوں کو نظر انداز کیا اس سے اندرون سندھ اور کراچی کو مشکل ہوئی اس لیے توجہ دے رہے ہیں، بلوچستان میں غیر جمہوری قوتوں کی مداخلت رہی، جماعتوں کو توڑا اور ہانک کر اِدھر ا±دھر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پوچھ لیں تو بتائیں گے کرپشن کا 90 فیصد حصہ زمان پارک جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نے پاکستان کو بچایا، ایک نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور ایک نے اینٹ سے اینٹ بجائی۔